لادی گینگ کا چھٹا اہم رکن بھی گرفتار

)ڈیرہ غازیخان۔شبیر خان سدوزئی

بدنام زمانہ لادی گینگ کا اہم رکن گرفتار، سرنڈر کرنے والے ملزم پر قتل، اقدام قتل ڈکیتی و راہزنی اور پولیس مقابلہ جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک کی بہترین سپرویژن اور ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب کی ماہرانہ حکمت عملی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے لادی گینگ کا چھٹا اہم رکن بھی گرفتار ہو گیا۔ ملزم چاکر ولد صدیق قوم کھرو سکنہ اندر پہاڑ نے خود کو پولیس کے سرنڈر کر دیا ۔

ملزم چاکر کھرو پر تھانہ کوٹ مبارک اور بی ایم پی تھانہ سمینٹ فیکٹری میں قتل، اقدام قتل ڈکیتی و راہزنی اور پولیس مقابلہ جیسے 10 سنگین مقدمات درج ہیں۔

ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب نے بتایا کہ رمضان نامی شخص کے اعضاء کاٹنے اور اسے بے دردی سے قتل کرنے کے مقدمہ میں چاکر بھی نامزد ملزم ہے جس پر پہلے بھی تھانہ کوٹ مبارک میں 9 عدد مزید مقدمات درج ہیں۔

ڈی ایس پی ناصر علی ثاقب کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے بعد اب تک لادی گینگ کے 6 اہم ارکان گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ ان کا 7 رکن نورا جو پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو چکا ہے وہ چاکر کھرو کا بھائی تھا یہ سب ڈی پی او عمر سعید ملک کی بہترین سپرویژن کی بدولت سے ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری ٹیم کی کوششیں رنگ لانے لگی ہے ہم نے دن رات محنت کر کے عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنایا اور الحمد اللہ لادی گینگ سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے مزموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔

Read Previous

ڈیرہ غازی خان میں غیر متعلقہ افراد سے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کا فیصلہ

Read Next

عید الضحیٰ کے موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ فیصل رانا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے