ملتان ( رانا سہیل ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے تاکہ شہری پرامن ماحول میں تہوار مناسکیں۔انہوں نے کہا کہ مذہب اور مسلک کے نام پر امن کیلئے خطرہ بننے والی عناصر کی سخت سکریننگ کی جارہی ہے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب پولیس آفس میں عیدالاضحی کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر سپیشل برانچ جنوبی پنجاب امیر تیمور خان،اسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ڈسپلن عمران شوکت،اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس آپریشنز صادق بلوچ اور اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس انوسٹیگیشن حسن افضل نے شرکت کی
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر اہم شخصیات کی جنوبی پنجاب آمد پر انکی حفاظت کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے اس حوالے سے سپیشل برانچ اور سیکورٹی ادارے امن و امان قائم رکھنے کیلئے مکمل چوکس رہیں گے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے ہدایت کی کہ اہم شخصیات کی حفاظت پر مامور پولیس اہکاروں کی بھی خصوصی سکریننگ کی جائے اور انکو مکمل ڈیوٹی کا پابند کیا جائے۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ پولیس عید ایام میں کرونا کے حوالےسے احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کرانے گی اس سلسلے میں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ عید نماز مکمل احتیاطی تدابیر سے ادا کریں اور گھروں تک محدود رہیں۔قبل ازیں ڈائیرکٹر سپیشل برانچ جنوبی پنجاب امیر تیمور خان نے سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔