ڈیرہ غازی خان ( شبیر خان سدوزئی ) علماء امن کے سفیر ھیں متحد ہو کر فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں فرقہ واریت پھیلانے والے درحقیقت اسلام دشمنوں کے ایجنٹ ھیں سفیرامن مولانا قاری جمال عبدالناصرمرکزی راھنما جمعیت علماء اسلام ملک فیض محمد ایڈووکیٹ غلام حیدر خان چنگوانی مولانا محمد عثمان گوندل قاری محمد طاھر جلبانی میاں الھی بخش حجبانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرم میں آو ھم سب متحد ہوکر قوم کو اتحاد و اتفاق کی دعوت دیں شیعہ سنی کسی کے مسلک کو چھیڑو نہیں اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں کے فارمولے پر سختی سے عمل کریں ممبر و محراب امن سے محبت کی خوشبو پھیلائیں اسلام امن اور سلامتی کا درس دیتا ھے
ھم سب پاکستانیوں کوملکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا چاہئے تاکہ قانون کو توڑنے والے ملک کے غداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکےقانون کا احترام نہ کرنے والے اسلامی تعلیمات سےنابلد ھیں ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی کمشنرمحترم ذیشان جاوید اور ڈی پی او عمر سعیدملک نے امن کیلئے بھر پور منصوبہ بندی کی ھے تمام مسالک کے علماء آئمہ مساجد خطباء کو انتظامیہ کیساتھ امن کی خاطر غیر مشروط تعاون کرنا ھوگا خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ھے حب الوطنی ایمان کا جزو ھے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے تمام مذھبی جماعتوں کو امن کا درس دیا ھے قانون کو ھاتھ میں لینے والوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ملکی ترقی اور خوشحالی امن سے مشروط ہے تمام پاکستانی متحد ہوکر دھشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی چٹان بن جائیں ان شاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا