فورسز کا کرم ایجنسی میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی کے علاقے زیوا میں سرچ آپریشن کیا جہاں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرایا جا رہا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے جوانوں میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور 22 سالہ سپاہی حضرت بلال شامل ہیں

Read Previous

کشمیر کا مقدمہ ہارنے والے عمران خان کمزور ہی نہیں بزدل بھی ہیں، مریم نواز

Read Next

شیر بہادر دیوبا 5 ویں بار نیپال کے وزیراعظم بن گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے