ممبئی: فحش فلموں کے کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی کھل کر شوہر راج کندرا کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے فحش فلموں کی موبائل ایپلیکیشن ’ہاٹ شوٹس‘ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔ شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ موبائل ایپلیکیشن پر نشر کیا جانے والے مواد فحاشی کے زمرے میں نہیں آتا۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ مواد جنسی لگاؤ سے متعلق ہے، راج کندرا فحش فلموں کی پروڈکشن میں ملوث نہیں۔ گزشتہ روز راج کندرا کی گرفتاری پر پہلی بار ردعمل دیتے ہوئے شلپا شیٹھی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جیمز تھربرکا ایک قول شیئر کیا تھا۔
خیال رہے کہ راج کندرا کو 19 جولائی کی شب ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلیکیشن پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ گزشتہ روز راج کندرا کو ممبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 27 جولائی تک پولیس کی تحویل میں دینے کے احکامات جاری کیے گئے۔