عید کی آمد سے قبل الہ آباد پولیس کے ناکے

الہ آباد (مہر اسماعیل جاوید) عید کی آمد سے قبل الہ آباد پولیس کے ناکے شریف شہریوں کی تذلیل روزانہ درجنوں موٹر سائیکلیں بند بااثر افراد کی موٹر سائیکلیں فوری چھوڑ دی جاتی ہیں جبکہ غریب لوگ کئی کئی دن ذلیل وخوار ہوتے رہتے ہیں رشوت لیکر بھی موثر سائیکلیں چھوڑنے کا الزام تفصیلات کے مطابق الہ آباد پولیس نے گزشتہ کئی روز سے روزانہ کی بنیاد پر ناکے لگانا شروع کر دیئے ہیں روزانہ درجنوں موٹر سائیکلیں بند کی جاتی ہیں بااثر افراد کے کہنے پر بعض موثر سائیکلیں چھوڑ دیں جاتی ہیں جبکہ غریب لوگ کئی کئی دن ذلیل وخوار ہوتے رہتے ہیں بعض شہریوں نے بتایا ہے کہ کئی موٹر سائیکلیں مبینہ رشوت لیکر چھوڑی جاتی ہیں مقامی شہریوں نے کہا ہے کہ SHO سے چور اور ڈاکو تو قابو نہیں آتے لیکن غریب عوام کو تنگ کیا جاتاہے DPO قصور سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے

Read Previous

ڈیرہ غازیخان میں نئی سبزی و فروٹ منڈی کا قیام زندگی کے گوشوں میں راحت و شادمانی کا باعث بنے گا

Read Next

چینی باشندوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، آرمی چیف کی چین کو یقین دہانی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے