الہ آباد(مہر اسماعیل جاوید) عیدالاضحی پر سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار DPO قصور عمران کشور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لئے مامور ہے عوام کی خدمت اور حفاظت ہم پر فرض ہے عیدالاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں بڑی عید گاہوں کی سکیورٹی کے لئے پلان ترتیب دے دیا گیا ہے پہلے کی نسبت پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے تاکہ بڑے شہروں سے واپس اپنے گھروں کو واپس آنے والے مسافروں کی حفاظت کی جا سکے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کچھ دنوں سے وارداتوں میں اصافہ ہوا ہے لیکن پولیس پوری محنت اور لگن سے اپنی کوشش کر رہی ہے کہ ڈاکوؤ گروہوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے پولیس کرائم کو ختم تو نہیں کر سکتی لیکن کنٹرول کرنے کی کوشش ضرور کرتی ہے DPO قصور عمران کشور نے مزید بتایا کہ عیدالاضحی کے موقع پر پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور پولیس کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور امن و امان بحال رکھنے کی پوری کوشش کی جائے