ڈیرہ غازی خان( شبیر خان سدوزئی) لادی گینگ کےتیسرے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری پر مختلف طبقات کے نمائندے آر پی او فیصل رانا کی نتیجہ خیز حکمت عملی کا اعتراف کرنے ان کے دفتر پہنچ گئے ،فیصل رانا کو ،،مجاہد،،ڈی آئی جی کے بعد عوام کی طرف سے ،،کرائم فائٹر ،،پولیس آفیسر کا خطاب بھی مل گیا ،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر لادی گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ اور نتیجہ خیز حکمت عملی کی وجہ سے جو کامیابیاں مل رہی ہیں اس کے اعتراف کے لئے ڈسٹرکٹ بار کے صدر عظمت اسلام،جنرل سیکرٹری اعجاز کلاچی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب ،سٹی صدر سردار جاں عالم لغاری،علمائے کرام عبد الجمال ناصر،مولانا اقبال رشید آر پی او آفس آنے ان رہنماوں نے آر پی او فیصل رانا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لادی گینگ کے خلاف مربوط اور نتیجہ خیز حکمت عملی کی وجہ سے انسانی اعظاکاٹ کر شہری کو قتل کر کے اس کی ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کا کریڈٹ ٹیم ورک کے علاوہ آر پی او فیصل رانا کی مربوط حکمت عملی کو جاتا ہے جس کی وجہ سے لادی گینگ کی کمر ٹوٹ گئی،ان رہنماوں کا کہنا تھا کہ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے سامنے آر پی او فیصل رانا کو،،مجاہد ،آر پی او کا جو خطاب دیااس کے وہ واقعی حقدار ہیں ،ہم معاشرے میں قانون پسند طبقات کی نمائندہ شخصیات آر پی او فیصل رانا کو رئیل کرائم فائٹر کمانڈر کا خطاب دیتے ہیں ،آر پی او فیصل رانا نے ان رہنماوں کا۔شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لادی گینگ کے خلاف رمضان عرف رمزی ،چاکر عرف چاکری کی گرفتاری اور نور محمد کی ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاکت کا کریڈٹ جہاں پر پولیس کے ٹیم۔ورک کا۔نتیجہ ہے وہاں پر قانون پسند طبقات کی حقیقت پسند ،پشتی بانی اور معاونت بھی ان کامیابیوں کی مرکزی وجہ ہے ،آر پی او نے کہا کہ عوام۔کے تعاون سے قانون جلد ہی لادی گینگ کے ایک ایک۔کارندے کا۔گرفتار کر لے گا.