ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے 5ڈی ایس پیزاور 1000 سے زائد پولیس آفسیران فرائض انجام دیں گے


ڈیرہ غازیخان ( شبیر خان سدوزئی ) 354 مقامات پر نماز عید الاضحی کے اجتماعات ہوں گے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب, ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ,ملک دشمن ، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے سول پارچات میں ملبوس اہلکار تعینات،ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے 5ڈی ایس پیزاور 1000 سے زائد پولیس آفسیران فرائض انجام دیں گے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ عیدا لاضحی کی خوشیوں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے شر شار ہو کر انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس محافظ سکواڈ ، لیڈیز پولیس QRF، پولیس موبائلز کے دستے مسلسل گشت کناں ہوں گے جبکہ شہر بھرکے بازاروں اور زیادہ رش والے مقامات مارکیٹوں، شاپنگ سنٹرز، کمرشل سنٹرز،کاروباری پوائنٹس، اہم شاہراہوں اور داخلی او ر خارجی راستوں پر پولیس اہلکاران الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ کورونا SOP پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے قومی رضا کاران اور مختلف سماجی کمیٹیوں کے ارکان بھی جذبہ حب الوطنی کے تحت پولیس کے معاون ہوں گے۔

ضلع پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ جن مقامات پر نماز عید الاضحی منعقد ہو نی ہے وہاں پارکنگ کا نظام 500گز کے فاصلے پر بنایا جائے جبکہ منتظمین مسجد کے داخلی راستے پر چیکنگ و شناخت کے لئے مقامی افراد کو مامور کریں کسی کو قانون شکنی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

وہی تنظیمیں اور خیراتی ادارے قربانی کی کھالیں اکھٹی کر سکتی ہیں جن کے پاس ڈی سی کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ ہو گا جبکہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عیدا لاضحی کے موقع پر پارکوں اور تفریح گاہوں پر کورونا SOP پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈیوٹی پر تمام اہلکاران مشتبہ افراد، اشیاء، گاڑیوں، موٹر سائیکل ہائے، مشکوک پارسل، بیگ یا پیکٹ پر کڑی نظر رکھیں گے۔

ہوٹل انتظامیہ اور گیسٹ ہاؤس کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ غیر متعلقہ اور مشکوک افراد کو رہائشی سہولت فراہم نہ کریں اور کورونا SOP پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے رہائش دیں۔

عید کے موقع پر ون ویلنگ ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ ، بلا نمبری گاڑیوں ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت بر داشت نہیں کی جائے گی۔

جبکہ لوؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس بھی اپنے اردگر د کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسند کے بارہ میں اطلاع ریسکیو15،مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کنٹرول روم کے فون نمبر0649260113پر دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Read Previous

سعودی ولی عہد کا شادی کے خواہش مند جوڑوں کیلیے گرانٹ کا اعلان

Read Next

کالعدم قرار دی گئی 85تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد ،آر پی او

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے