سعودی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود رواں ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ پاکستان میں اپنے 2 روزہ دورے کے دوران شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے۔

شہزادہ فیصل کے دورے سے قبل سعودی عرب کا ایک اعلی سطح وفد بھی پاکستان آئے گا۔واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے کی جا چکی، دورہ جولائی کے تیسرے ہفتہ میں متوقع ہے

Read Previous

وادی نیلم میں لاہور سے آئے سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

Read Next

شام ؛ اتحادی افواج کی فضائی بمباری میں 6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے