ڈیرہ غازی خان ( شبیر خان سدوزئی ) غیر قانونی مقیم افراد سے سرکاری رہائش گاہیں 14 روز کے اندر خالی کرنے کے نوٹسز جاری کردئیے گئے۔ہاوس رینٹ کی کٹوتی کےلئے محکمہ خزانہ کو بھی سفارشات ارسال کردی گئیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہاؤس آلاٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہارڈ شپ کمیٹی کی سفارشات پر مزید تین ملازمین کو۔سرکاری رہائش گاہ آلاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران شریک تھے
VO
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہاؤس آلاٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری رہائش گاہ کےلئے درخواستوں کا جائزہ لیا۔کمشنر نے کہا کہ اہلیت پر پورا اترنے والے ملازمین کو رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ملازمین کے حقوق اور ان کی جائز سہولیات کا خیال رکھا جائے گا۔اجلاس میں اے سی جی حیات اختر،ایکسئین بلڈنگز محمد وقاص،ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کاشف ریاض،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے