درخت مالیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ضروری ہیںکمشنر

ڈیرہ غازیخان ( شبیر خان سدوزئی ) حکومت نے جنگلات کے فروغ اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے پانچ ماہ کی مون سون شجرکاری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ڈویژن اور اضلاع کو اہداف دئیے گئے ہیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے صوبائی سطح کے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ،ڈی ایف او خالد جاوید اور دیگر موجود تھے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایت پر وزیر اعظم کے بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت یکم اگست سے 31 دسمبر تک مون سون شجرکاری مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

جس میں میاواکی جنگل کے ساتھ وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جائے گی۔یکم سے سات اگست تک ایک دن مخصوص کرکے”پلانٹ فار پاکستان” کے طور پر منانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔پلانٹ فار پاکستان ڈے میں ہر ڈویژن میں بیک وقت ایک ہزار اور ضلعی سطح پر سات سو پودے لگانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔عوامی ترغیب اور تشہیر کے ساتھ جاری خدمت مہم اور مون سون کی شجرکاری میں ہر طبقہ کو شامل کیا جائے گامحکمہ جنگلات کے سیل پوائنٹس پر شہریوں کو مفت پودے دئیے جائیں گے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ درخت مالیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ضروری ہیں۔کرہ ارض کے درجہ حرارت میں کمی کیلئے زیادہ پیمانے پر درخت لگانے ہوں گے۔موسم برسات میں پودوں کی بڑھوتری کا عمل تیز رہتا ہے۔مون سون شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے ہر فرد کو پودے لگانے ہوں گے۔

Read Previous

ملتان جنرل ہولڈ اپ کے دوران 07 ملزمان گرفتار

Read Next

چاروں اضلاع میں عید الضحیٰ کے موقع پر سیکورٹی کا فول پروف پلان جاری آر پی او

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے