امریکی صدر کا 31 اگست تک افغانستان میں جنگ مکمل کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا 31 اگست تک افغانستان میں جنگی اہداف حاصل کرلے گا جس کے بعد جنگ مزید جاری نہیں رہے گی اور نہ ہی افغانستان میں مزید امریکی افواج بھیجی جائیں گی۔

جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں دفاعی غوروفکر کے لیے مختص ’ایسٹ روم‘ میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 31 اگست تک جنگ کو سمیٹ دیا جائے گا اور اس کے بعد مزید امریکی افواج کو افغانستان نہیں بھیجا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مزید امریکی فوجی رکھنے سے ملک (افغانستان) کے مسائل حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

یہ بات انہوں نے اس وقت کہی ہے جب افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا قریباً مکمل ہوچکا ہے اور طالبان کئی علاقوں پر تیزی سے قابض ہوتے جارہے ہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ میں مزید اگلی نسل کے امریکی فوجیوں کو افغانستان نہیں بھیجنا چاہتا، امریکی افواج اپنے تمام اہداف کو اگلے ماہ کے آخری روز تک حاصل کرلیں گے جو اصل حکمتِ عملی سے بھی کچھ ہفتے پہلے ہی مکمل ہوجائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی افواج کے حملے اور دوعشرے کی موجودگی کا مقصد امریکی سرزمین پر نائن الیون جیسے کسی دوسرے حملے کو روکنا تھا اور یہ ہدف ہم حاصل کرچکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 20 سال کے دوران امریکا افغانستان کے لیے جو کچھ کرسکتا تھا اس نے کیا اور اب افغان عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ ازخود کرنا ہوگا تاہم امریکا افغانستان کی مدد کرتا رہے گا۔

صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ اب امریکا کو دیگر عالمی چیلنج پر اپنی توجہ مبذول کرنی ہوگی۔

Read Previous

لڑکا لڑکی تشدد کیس میں عثمان مرزا کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Read Next

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان افغانستان میں پرامن سیاسی حل پراتفاق

2 Comments

  • hello there and thank you for your information – I have certainly picked up something
    new from right here. I did however expertise several technical points using this web site,
    as I experienced to reload the web site many times previous
    to I could get it to load correctly. I had been wondering if your web hosting is OK?
    Not that I’m complaining, but slow loading instances times will often affect your placement in google and could
    damage your high quality score if advertising and marketing with
    Adwords. Anyway I am adding this RSS to my e-mail and can look out for a lot more of your respective exciting content.

    Make sure you update this again very soon.

    My blog post mechanical consultancy services

  • If some one needs to be updated with most recent technologies after that he must be pay a visit this web site and be up to date all the time.

    My blog renovation services Etobicoke Canada

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے