امریکہ 20 سالہ جنگ میں شکست کھاکر ذلت سے رات کے اندھیرےبھاگ گیا

ڈیرہ غازی خان( شبیر خان سدوزئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راھنما مولانا قاری جمال عبدالناصر ملک فیض محمد ایڈووکیٹ غلام حیدر خان چنگوانی مولانا محمد عثمان گوندل قاری محمد طاھر جلبانی میاں الھی بخش حجبانی نےمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ 20 سالہ جنگ میں شکست کھاکر ذلت سے رات کے اندھیرےبھاگ گیا ھے طالبان کا افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے کااعلان سیکولر طبقہ پر زناٹے دار طمانچہ ھےامریکی اتحاد کی شکست اور طالبان کی پے درپے فتوحات پراظہار تشکر کرتے ھیں جمہوریت کا شور کرنے والے سکالر بتائیں پاکستان میں کونسی عوامی رائے کا احترام کیاگیاہے ھمارا مطالبہ ھے افغانستان میں عوام کیچاھت کیمطابق حکومت قائم کی جائےپاکستانی وزیروں کی غیر ذمہ دارانہ خارجہ پالیسی کے بیانات ملک کیلئے مشکلات پیدا کرسکتے ھیں پاکستان کی بھلائی طالبان کی حمایت میں ھے امریکہ کی شکست کے بعد انڈیا اسرائیل کو ظلم کا حساب دینا ھوگا مسلم ممالک کے منافق حکمرانوں کی وجہ سے مسلمان دنیامیں ذلت کی زندگی گزانے پر مجبور ہیں کچھ قوتیں طالبان کے خلاف بیان بازی کرکے ملک کے مستقبل کو خطرے میں ڈالناچاھتی ھیں چند سال قبل مولانا فضل الرحمن نے امریکی اتحاد کی پالیسی کو پاکستان کی اساس کیخلاف قرار دیاتھا جوکہ آج حقیت پر مبنی ثابت ھورھاھے علماء کا پاکستان کی ذمہدار قیادت سے مطالبہ ھے کہ تمام دباو کو مسترد کرکے طالبان کا کھلم کھلا سا تھ دینے کا اعلان کیاجائے پاکستان نااھل حکمرانوں کی منافقت کی پالیسی جاری رھی تو افغانستان سے ٹکراومیں پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانے کا اندیشہ ھےافغان طالبان بھی جانتے ھیں کہ مٹھی بھر حکمرانوں کے سوا پورا پاکستان افغان بھائیوں سے محبت کرتا ھے طالبان کی انڈیا سے نفرت اور پاکستان سے محبت روز روشن کی طرح عیاں کے پی کے کے علماء کرام کو اعتماد میں لیکر وزارت خارجہ ایک خیر سگالی وفد افغانستان بھیجے

Read Previous

عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار پولیس اہکار فورس کا فخر ہیں

Read Next

وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر شجرکاری ضروری ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے